جدہ میں 79واں یومِ آزادی جوش و خروش سے منانے کی تیاریاں مکمل

پاکستان انویسٹرز فورم اور یکجہتی فورم کے اشتراک سے 14 اگست کو پاکستانی اسکول رحاب میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوگا

0

جدہ: سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کو شایانِ شان طریقے سے منانے کے لیے بھرپور تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پاکستان انویسٹرز فورم اور پاکستان یکجہتی فورم کے اشتراک سے 14 اگست کو پاکستانی اسکول رحاب میں ایک پروقار اور رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس خصوصی تقریب میں سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے سفارت کار، سرمایہ کار اور پاکستانی کمیونٹی کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ تقریب میں قومی ترانہ، ملی نغمے، ثقافتی ٹیبلوز اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کو اجاگر کرنے والی جھلکیاں پیش کی جائیں گی۔

منتظمین کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد نہ صرف وطن سے محبت کا اظہار کرنا ہے بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے اتحاد و یکجہتی کا پیغام دینا بھی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.