ڈاکٹر جمال ناصر سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے روڈ سیفٹی ایمبیسیڈر مقرر
ٹریفک شعور کا فروغ محفوظ معاشرے کی بنیاد ہے، شہری تعاون کو فروغ دینا اولین ترجیح قرار
راولپنڈی: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی ہدایت پر سرکل آفیسر مری روڈ نے آج سٹی لیب کا دورہ کیا، جہاں روڈ سیفٹی، محفوظ ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر کو سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا ایمبیسیڈر مقرر کیا گیا۔
ڈاکٹر جمال ناصر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ ان کی معاونت سے ٹریفک شعور اور عوامی آگاہی کی مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور بیدار کرنا ایک محفوظ اور منظم معاشرے کی بنیاد ہے۔