راولپنڈی ۔:راولپنڈی پولیس نےنقب زنی اور موٹرسائیکل چوری میں ملوث تین ملزمان گرفتارکر کے مسروقہ نقدی اور موٹرسائیکلز برآمد کر لئے ۔پولیس ترجمان کے مطابق کلر سیداں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نقب زنی کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مسروقہ رقم ایک لاکھ 30 ہزار روپے برآمدکیے،ملزم نے ہوٹل میں نقب زنی کی واردات کی تھی۔
واقعہ کا مقدمہ اپریل 2025 میں درج کیا گیا تھا،آراے بازار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل و دیگر چوری کے مقدمات میں ملوث دو رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔زیر حراست گینگ سے مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم 28 ہزار 500 روپے برآمدہوئے۔