"سیرت النبی ﷺ ہر دور کے لیے مشعلِ راہ ہے، محض ربیع الاول تک محدود نہیں” عظمی عارف

الفلاح انسٹیٹیوٹ میں حلقہ خواتین جماعت اسلامی شعبہ نشرو اشاعت اسلام آباد کے تحت ادبی کمیٹی کی تقریب تقسیمِ انعامات

0

اسلام آباد: نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کو محض ماہِ ربیع الاول تک محدود کرنا درست نہیں۔ آپ ﷺ قرآن کی عملی تفسیر ہیں، آپ کی سادہ مگر بامقصد زندگی آج کے ہر انسان کے لیے رہنمائی کا ذریعہ ہے۔ آپ خاتم النبیین ہیں اور آپ کے بعد کوئی نبی نہیں آئے گا، اس لیے آپ ہی کی تعلیمات پر عمل امت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔یہ بات نائب ناظمہ حلقہ خواتین اسلام آباد عظمیٰ عارف نے الفلاح انسٹیٹیوٹ سواں گارڈن میں منعقدہ "ادبی محفل و تقسیمِ انعامات” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ یہ تقریب ادبی کمیٹی کے زیر اہتمام "حجاب، تحفظِ نسواں” کے موضوع پر بلاگ رائٹنگ مقابلے کے نتائج کے اعلان اور انعامات کی تقسیم کے لیے منعقد کی گئی۔

ادیبہ میمونہ حمزہ، صائمہ بھٹی (کالم نگار، نائب صدر کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن راولپنڈی) اور شمع صدیقی (اینکر پرسن، نیوز رپورٹر و کالم نگار) بھی موجود تھیں۔ شمع صدیقی نے بلاگ رائٹنگ مقابلے میں جج کے فرائض بھی انجام دیے اور شریک خواتین کی تحریرات پر اپنے تاثرات پیش کیے۔

مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی خواتین کو انعامات اور اسناد دی گئیں جبکہ تمام شریک خواتین کو اسنادِ تشکر سے نوازا گیا۔#

Leave A Reply

Your email address will not be published.