حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیر اہتمام سیرت النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد

سیکٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق خطاب کریں گی

0

اسلام آباد : حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد (زون 5) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان سیرت النبی ﷺ کانفرنس 20 ستمبر بروز ہفتہ شام 3 تا 5:30 دہلیز مارکی H-13 میں منعقد ہوگی۔

کانفرنس سے ڈاکٹر حمیرا طارق (سیکرٹری جنرل، حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان) خصوصی خطاب کریں گی۔

ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد قدسیہ ناموس نے کہا کہ سیرت کانفرنس کا مقصد خواتین میں سیرت النبی ﷺ کے پیغام کو عام کرنا اور معاشرتی اصلاح میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی بھرپور شرکت سے اس کانفرنس کو کامیاب بنایا جائے گا۔#

Leave A Reply

Your email address will not be published.