راولپنڈی (مہوش نذیر)حلقہ اربابِ ذوق راولپنڈی کا ہفتہ وار تنقیدی اجلاس 21 ستمبر 2025ء، بروز اتوار پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف نقاد و افسانہ نگار ڈاکٹر حمیرا اشفاق نے کی۔
تنظیمی معاملات کے حوالے سے بتایا گیا کہ نثار محمود تاثیر کے مستعفی ہونے کے بعد نرگس جہانزیب نے عبوری طور پر سیکرٹری اور ابصار فاطمہ نے جوائنٹ سیکرٹری کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔
اجلاس میں افسانہ نگار فاطمہ عثمان کا افسانہ بعنوان "کرگس کا جہاں” تنقید کے لیے پیش کیا گیا۔ شرکاء نے افسانے کو ایک جاندار اور نیا تخلیقی تجربہ قرار دیا۔ ناقدین کے مطابق اگرچہ کچھ مقامات پر بہتری کی گنجائش ہے، تاہم مجموعی طور پر یہ افسانہ نئے لکھنے والوں کے لیے حوصلہ افزائی کا باعث ہے۔
اجلاس میں ڈاکٹر حمیرا اشفاق، فاطمہ عثمان، نرگس جہانزیب، ابصار فاطمہ، سعید راجہ، صباح کاظمی، جہانگیر عمران، صفیہ شاہد، سمیرا ناز، راحت خان، عالی شعار بنگش، ایم اے دوشی، مہوش نذیر، ناصر علی ناصر، عمر سیال، امجد گلو، ذیشان علی، محمد صداقت طاہر، محس وانی کاشمیری، شہلان نصیب، ظہور منہاس، فراز امتیاز، فراحت اللہ، رافع راس، ذاکر رحمان، ڈاکٹر باقر وسیم، احمد محسود، پروفیسر اقبال ملک، قیصر عباس خان، سرمد سروش، خضر قریشی، فیصل شہزاد، عمران عامی اور منیر فیاض نے شرکت کی۔