بریگیڈیئر نصرت جہاں سلیم کی وفات، پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ناقابلِ تلافی نقصان سے دوچار

سوسائٹی کے رہنماؤں کا خراجِ عقیدت، خواتین کے لیے نمایاں خدمات اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

0

راولپنڈی : پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کی بانی رکن بریگیڈیئر نصرت جہاں سلیم کے انتقال پر سوسائٹی شدید رنج و غم کا شکار ہے۔ ان کی وفات کو سوسائٹی کے لیے ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ بریگیڈیئر نصرت جہاں سلیم نے پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے خصوصاً خواتین کے لیے گراں قدر خدمات سر انجام دیں۔ وہ ایک فعال سماجی کارکن تھیں جن میں عوام کی خدمت کا بے پناہ جذبہ موجود تھا۔ ان کی سماجی اور فلاحی کاوشوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی خدمات پاکستان کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔

سوسائٹی کے رہنماؤں لیفٹیننٹ جنرل عبدالقیوم ملک، وائس ایڈمرل عبدالعلیم، کموڈور ارشد خان، ایئر مارشل پرویز نواز، لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل اور میڈیا کوآرڈینیٹر عزیز احمد اعوان سمیت دیگر عہدیداران نے بریگیڈیئر نصرت جہاں سلیم کے انتقال پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بریگیڈیئر نصرت جہاں سلیم کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ان کے مشن کو جاری رکھا جائے گا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ سراہا اور یاد رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.