حلقہ خواتین جماعت اسلامی کامظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد

لاہور اور کراچی میں شان دار غزہ مارچ میں خواتین کی بھر پور شرکت پر سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق کا اظہار تشکراور دعا

0

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں لاہور اور کراچی میں 4 اور 5 اکتوبر کو مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان غزہ مارچ کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں اہلیان لاہور و کراچی جوش و خروش سے شریک تھے ، شہر کے طول وعرض سے بڑی تعداد میں خواتین ، طالبات ،بچوں اور ہر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی-حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے غزہ مارچ میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اہل غزہ پر صہیونیوں کے جاری ظلم و ستم ، بد ترین نسل کشی کے خلاف اور قبلہ اول کی آزادی تک احتجاج جاری رکھے گی ۔ ہماری ہر سرگرمی اہل غزہ کے نام ہے۔بیت المقدس انبیاء کرام کی سرزمین ہے۔اسرائیل کا جنگی جنون مسلمان امت کے خون کا پیاسا ہے-امت کی بیداری اور دشمن کے خلاف صف بندی میں ہی امت مسلمہ کی بقا ہے- ڈاکٹر حمیرا طارق نے مارچ کی کامیابی میں لاہور و کراچی کے نظم اور کارکنان کی انتھک محنت پر خراج تحسین پیش کیا اور عوام سے اپیل کی کہ فلسطین کی اخلاقی و مالی مدد اور اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم جاری رکھیں ۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ دو سال سے غزہ میں صہیونی افواج اندھادھند بمباری جاری رکھے ہوئے ہے جس میں بڑی تعداد میں معصوم فلسطینی عوام جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں شہید ہو گئے۔ جبکہ گذشتہ کئی ماہ سے اہل غزہ کے لیے خوراک و ادویات کی فراہمی بالکل بند اور ہسپتالوں کو بجلی و ایندھن کی فراہمی منقطع ہے- انھوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں اور خصوصی طور پر پاکستان کے حکمران اس ظلم و سفاکیت پر خاموش ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان نے مسلمان حکمرانوں کو بیدار کرنے کے لیے غزہ ملین مارچ کا انعقاد کیا جس میں تا حد نگاہ مرد ، خواتین اور بچے دکھائ دئیے-
علاوہ ازیں ملین مارچ میں ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی، ناظمہ کراچی جاوداں فہیم ، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا سیل سعدیہ حمنہ ، اور سیکریٹری اطلاعات فریحہ اشرف سمیت دیگر ذمہ داران نے شرکت کی#

Leave A Reply

Your email address will not be published.