بجٹ 2025 میں تعلیم کے لیے ناکافی رقم حکومت کی عدم دلچسپی کا ثبوت ہے: عفت سجاد

قوموں کی ترقی تعلیم سے مشروط ہے، مگر حکومت کی ترجیحات میں تعلیم نہیں — نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ بند کیا جائے

0

:اسلام آباد
حلقہ خواتین خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی ڈپٹی سیکرٹری اور شعبہ تعلیم کی نگران عفت سجاد نے کہا ہے کہ تعلیم کے لیے مختص رقم 112 ارب 68 کروڑ روپے موجودہ تعلیمی تقاضوں اور تعلیم کی اہمیت کے پیش نظر نا کافی ہے ۔ جبکہ دوسری طرف بے نظیر انکم اسپورٹ اور دیگر بے معنی منصوبے جو قوم کو خود اعتمادی اور مہارتوں کی بجائے بیٹھ کر کھانے اور سست روی کی طرف متوجہ کرتے ہیں ، ان کے لیے بڑے فنڈز مختص کر دئے گئے ۔۔
انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو مہارت ، قابلیت ، ائ ٹی سکلز اور معیاری ڈویلپمنٹ کی طرف متوجہ کرنا اور اس کے لیے تعلیمی مہارتوں اور سکلز کی طرف راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت بھی ہے اور ملک کی ترقی کے لیے اہم بھی – نوجوان نسل قوم کا سرمایہ ہوتی ہے اور نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے منصوبے ہمیشہ حکومتی سرپرستی میں ہی پروان چڑھتے ہیں –
پاکستان میں نوجوانوں کے لیے اعلی تعلیم و تحقیق کے منصوبوں ، سرکاری ملازمتوں اور کاروباری سہولیات کی شدید قلت ہے – ایسے حالات میں تعلیم کے لیے بجٹ میں اضافہ نہ کرنا حکومت کی شعبہ تعلیم میں عدم دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے – انہوں نے حکومت وقت کو خبردار کیا کہ اگر اسی طرح تعلیم کی سرپرستی سے الگ کر کے تعلیم کے شعبے سے لا پرواہی برتی گئ تو آنے والے وقت میں اس کا خمیازہ بھگتنا ہو گا #

Leave A Reply

Your email address will not be published.