اسلام آباد: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر اسلام آباد ٹریفک پولیس کی بلا امتیاز کارروائیاں

0

رپورٹ سید محمد یاسین ہاشمی
اسلام آباد میں ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں، بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں، فینسی نمبر پلیٹس اور ٹرپل سواری جیسے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز ایکشن لیا گیا۔

اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں خود مختلف ناکوں پر موجود رہے اور افسران و اہلکاروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے موقع پر شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پابندی کے حوالے سے آگاہی بھی دی اور ہدایت کی کہ شہری اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کے لیے ٹریفک اصولوں پر عمل کریں۔

چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس قانون کی عملداری پر یقین رکھتی ہے اور کسی کے ساتھ نرمی یا سفارش برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کا تعاون ہی محفوظ اور منظم ٹریفک کے لیے ضروری ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.