شاندار کارکردگی پر شہریوں کا آئی جی اور سی ٹی او کو خراجِ تحسین

0

اسلام آباد:رپورٹ سید محمد یاسین ہاشمی

اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی اور مؤثر خدمات پر شہریوں نے انسپکٹر جنرل پولیس سید علی ناصر رضوی اور چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کے لیے اپنی آگاہی مہم جاری رکھتے ہوئے عوامی سہولت کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران شہریوں کی جانب سے تقریباً ایک لاکھ پینتیس ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے گئے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آئی جی سید علی ناصر رضوی کی قیادت میں اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس شہریوں کو بہترین اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔

اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس عوامی خدمت میں پیش پیش

ہیڈ کوارٹرز اور خدمت مراکز میں تعینات افسران نے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 72 گھنٹے تک بلا تعطل ڈیوٹی انجام دی۔ دفاتر میں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے علیحدہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے، جب کہ ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں شہریوں کو فوری خدمات کی فراہمی کے لیے درجنوں نئے کاؤنٹرز راتوں رات قائم کیے گئے۔

سی ٹی او کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کی زیر نگرانی ٹریفک پولیس نے شہریوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس سروسز فراہم کر کے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے جدید سہولیات سے مزین ویٹنگ ہال بھی تیار کیا گیا، جس سے شہریوں نے اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے افسران اور اہلکاروں نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو نہ صرف آسان بنایا بلکہ عوامی خدمت کی ایک نئی مثال قائم کی۔

بطور شہری، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی صاحب سے گزارش ہے کہ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکاروں کو شہریوں کی بہترین خدمت پر انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا جائے تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ مزید جانفشانی سے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھ سکیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.