کارکنان بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں،قدسیہ ناموس

0

حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کے زیرِ اہتمام اجتماعِ امیدواران ایف ایٹ کے الفلاح ہال میں منعقد ہوا، جس میں بلدیاتی انتخابات کے تناظر میں تنظیمی، دعوتی اور انتخابی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ اجتماع سے ناظمہ حلقہ اسلام آباد قدسیہ ناموس نے خطاب کرتے ہوئے کارکنان پر زور دیا کہ وہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور، منظم اور مؤثر کردار ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ حلقہ خواتین کی کارکنان جماعت اسلامی کی دعوتی جدوجہد کا اہم حصہ ہیں اور موجودہ سیاسی و سماجی حالات میں ان کی ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے نبی کریم ﷺ کی حیاتِ طیبہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دعوتِ دین صبر، استقامت اور مستقل مزاجی سے آگے بڑھتی ہے، جس پر ہر کارکن کو عمل پیرا ہونا چاہیے۔

اجتماع سے زینب آصف، نگران قرآن انسٹی ٹیوٹ، نے دینی تربیت اور عبادات کے انفرادی و اجتماعی زندگی پر اثرات پر خطاب کیا، جبکہ عائشہ صہیب، موٹیویشنل اسپیکر، نے دعوتی کام کی تشکیل اور مؤثر حکمتِ عملی پر اظہارِ خیال کیا۔

اجتماع میں نائب ناظمہ حلقہ ڈاکٹر نوید بٹ، نائب ناظمہ عطیہ طیب اور ناظمہ زون 5 نازنین عامر سمیت حلقہ خواتین جماعت اسلامی اسلام آباد کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔#

Leave A Reply

Your email address will not be published.