راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی: ہنی ٹریپ گینگ بے نقاب، اے ایس آئی اور سرکاری وکیل گرفتار

شہریوں کو جعلی مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والا گروہ گرفتار، خواتین کے جعلی شناختی کارڈز اور جھوٹے ڈی این اے سے پردہ فاش

0
:راولپنڈی
تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو پھانس کر بھاری رقوم وصول کرنے والے گینگ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ تھانہ چکلالہ میں درج کیا گیا، گینگ میں شامل اے ایس آئی اور سرکاری وکیل کوگرفتار کر لیا،مقدمہ میں اے ایس آئی اور سرکاری وکیل سمیت 8 افراد نامزد ہیں جن میں جعلی وکیل بھی شامل ہے، گینگ راولپنڈی، اٹک، جہلم سمیت مختلف اضلاع میں جھوٹے مقدمات درج کروانے میں ملوث ہے، گینگ خواتین کے جعلی شناختی کارڈ بنانے میں بھی ملوث ہے، گینگ ارکان غیر متعلقہ خواتین کے شناختی کارڈ پر جعل سازی سے تصاویر تبدیل کرتے تھے، گینگ ارکان جعلی شناخت پر خواتین کو وکٹم ظاہر کر کے مقدمات درج کرواتے تھے، تھانہ چکلالہ کے مقدمہ کی تفتیش کے دوران گینگ کی جعلسازی کے شواہد سامنے آئے ہیں، تفتیش کے دوران بھیجے گئے DNA سیمپل اٹک کے مقدمہ میں بھجوائے گئے سیمپل سے میچ کر گئے، دونوں مقدمات میں خواتین کی شناخت مختلف ظاہر کی گئی تھی، سی پی او سید خالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ گینگ ارکان کی گرفتاری کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی ہیں، گینگ ارکان، ساتھیوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جارہے ہیں، شہریوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعہ مقدمات میں پھنسا کر لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، راولپنڈی پولیس میرٹ اور صرف میرٹ پر یقین رکھتی ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.