محرم الحرام کے سیکیورٹی انتظامات پر سختی سے عمل ہوگا، ایس ایس پی آپریشنز

جلوس و مجالس کے لیے فول پروف سیکیورٹی، واک تھرو گیٹس اور باڈی سرچنگ لازمی قرار — محرم میں امن و امان ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا

0
راولپنڈی :ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ایس ڈی پی او آفس سٹی میں میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس پی راول،ایس ڈی پی او سٹی،ایس ایچ اوز،ڈی ایف سیز امام بارگاہوں کے متولی اور بانیان جلوس کی شرکت،محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے ایس ڈی پی او آفس سٹی میں میٹنگ کا انعقاد،میٹنگ میں ایس پی راول،ایس ڈی پی او سٹی،ایس ایچ اوز،ڈی ایف سیز امام بارگاہوں کے متولی اور بانیان جلوس نے شرکت کی،ایس ایس پی آپریشنز کاشف ذوالفقار کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب کے ضابطہ اخلاق اور ایس او پیز پر عمل درآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، مجالس/جلوس میں داخل ہونے والے افراد کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جائے گی، تمام مجالس /جلوس کو بمطابق ایس او پی  اپنے مقررہ وقت اور راستوں سے ہوتے ہوئے شروع اور ختم کیا جائے، محرم الحرام میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،مجالس/جلوس کے منتظمین نے انتظامیہ سے مکمل تعاون اور ایس او پی پر عمل درآمد کی یقین دہانی کروائی۔
Leave A Reply

Your email address will not be published.