جے یو آئی راولپنڈی کا بڑا اجلاس، مہنگائی اور شہید حافظ ثاقب کیس پر ایکشن پلان تیار

مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج، 9 ماہ بعد بھی انصاف نہ ملنے پر حافظ ثاقب کیس میں چار رکنی کمیٹی قائم، لائحہ عمل جلد سامنے آئے گا۔

0

راولپنڈی  –
جمعیت علماء اسلام تحصیل میٹرو پولیٹن راولپنڈی کی جنرل کونسل کا ایک اہم اجلاس کوہاٹی بازار میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحصیل امیر مفتی مسرت اقبال عباسی نے کی، جبکہ شہر بھر سے 200 سے زائد علماء کرام، جے یو آئی لائرز فورم، بزنس فورم، یوتھ فورم اور ڈاکٹر فورم کے ذمہ داران نے شرکت کی۔

اجلاس میں مہمانانِ خصوصی میں ممتاز علماء کرام و قائدین شامل تھے، جن میں ڈاکٹر عتیق الرحمن، ڈاکٹر ضیاءالرحمن، مفتی نعیم اللہ، مولانا محمد علی قریشی اور مفتی افتاب عاصم شامل تھے۔ اجلاس کے دوران تنظیمی کارکردگی، ملکی سیاسی صورتحال، مہنگائی اور کارکن حافظ ثاقب شہید کے کیس پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس میں حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا اور اس اقدام کو ظالمانہ اور عوام دشمن قرار دیا گیا۔
جے یو آئی راولپنڈی کے سیکریٹری جنرل حافظ ضیاءاللہ خان نے کہا:
"مہنگائی کے طوفان نے راولپنڈی کے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام دشمن پالیسیوں سے باز آ جائے۔”

اجلاس میں حافظ ثاقب شہید کے کیس کو بھرپور انداز میں اٹھایا گیا۔ 9 ماہ گزرنے کے باوجود انصاف نہ ملنے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا۔
اجلاس میں ایک چار رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جو راولپنڈی انتظامیہ سے ملاقات کرکے کیس میں پیش رفت کو یقینی بنائے گی۔ کمیٹی کے اراکین یہ ہوں گے:

حافظ ضیاءاللہ،مولانا محمود الحسن تاج،ڈاکٹر ضیاءالرحمن،مفتی مسرت اقبال عباسی

اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ اگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ رویہ نہ اپنایا گیا تو جمعیت علماء اسلام سخت لائحہ عمل اپنائے گی، جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

اجلاس میں جن دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اُن میں شامل تھے:
مولانا غلام رسول ناصر، مفتی طفیل احمد، مولانا لایق شاہ، قاری کرامت الرحمن، قاری عبداللہ چیچی، قاری محبوب الرحمن، مولانا حمید اللہ حذیفی، حافظ بشارت عثمانی، مولانا محب اللہ، نجیم اللہ خان، شیخ فیضان الاسلام سمیت دیگر علماء و کارکنان۔

اجلاس اختتام پر اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ جمعیت علماء اسلام راولپنڈی میں عوامی مسائل پر آواز بلند کرتی رہے گی اور کارکنان کے حقوق کے لیے ہر سطح پر جدو جہد جاری رکھے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.