قصور میں باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل، معمولی جھگڑا جان لیوا بن گیا

نشے کے عادی نوجوان کی ماں سے تلخ کلامی پر باپ نے ڈنڈا مار کر بیٹے کی جان لے لی، گلو شاہ کے علاقے میں دلخراش واقعہ

0

قصور: گلو شاہ کے قریب افسوسناک واقعے میں باپ نے اپنے ہی 22 سالہ بیٹے کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق نشے کے عادی ناظم علی کا اپنی ماں سے جھگڑا ہوا تھا، جس پر والد کو شدید غصہ آیا اور اس نے طیش میں آ کر بیٹے کے سر پر ڈنڈا دے مارا۔

زخمی نوجوان ناظم علی موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ پولیس نے نعش کو تحویل میں لے کر ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزم والد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

واقعہ نے علاقے میں خوف و افسوس کی لہر دوڑا دی ہے اور خاندانی جھگڑوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.