سردار حمزہ کی رانا مشہود سے ملاقات، یوتھ مسائل اور خودمختاری پر تبادلہ خیال

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود کا نوجوانوں کو بااختیار بنانے کا عزم، سردار حمزہ نے نوجوانوں کی فلاح و ترقی کے لیے مسلسل کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔

0

اسلام آباد:اسلام آباد کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سردار حمزہ کی چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان سے ملاقات، ملاقات میں یوتھ کے مسائل کے حوالے بات چیت،ملاقات رانا مشہود کی دعوت پر انکے آفس میں ہوئی ، اس موقع پر رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک و قوم کا سرمایہ ہیں، حکومت نوجوان نسل کو بااختیار بنانے کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے، نوجوان وہ قومی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں اور ملک کو خوشحال بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں،قومی ترقی کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اس موقع پرسردار حمزہ نےکہا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک و قوم کی بہتری کیلئے استعمال کرنے پریقین رکھتے ہیں،نوجوانوں کو روزگار سمیت کھیلوں اور دیگر صحتمند سرگرمیوں کی فراہمی کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.