انجم عقیل خان سے تاجروں کی ملاقات، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی

رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کا کہنا ہے کہ حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھائیں گے، عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے،

0

اسلام آباد:رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے پبلک ڈے پراہل علاقہ سے انکےمسائل سنے اور انکے حل کیلئےاقدامات کی یقین دہانی کروائی،انجم عقل خان سے ملاقات کرنے والوں میںملک طارق ، ملک عامر ، ملک حاجی نواز ، ملک یثرب ، ملک نائیک نزاکت اور ملک آفتاب کی قیادت میں 13-H سے تاجر برادری کے نمائندے شامل تھے جنہوں نے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان کو اپنے اور علاقے کےمسائل گلیوں کی پختگی ، بجلی ، سڑکوں اور ملازمتوں کے حصول کے حوالے سےآگاہ کیا، ملک آفتاب کی قیادت میں 13-H سے تاجر برادری کے نمائندو ں نےحلقہ میں ترقیاتی کام مکمل کرنے ، شاہ اللہ دتہ روڈ پر کام شروع کروانے اور شاہ اللہ دتہ قبرستان کی دیوار بنوانے پر انجم عقیل خان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے،اس موقع پر انجم عقیل خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انکے دروازے حلقہ کے عوام کیلئے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں، حلقہ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دینگے، عوامی مسائل کا حل اولین ترجیح ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.