جس کا پلاٹ بنتا ہے، اسے پلاٹ ملے گا”انجم عقیل خان

قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سب کمیٹی کا اجلاس، G-14 اور G-15 سیکٹرز کے مسائل کے حل کیلئے اہم فیصلے

0

:اسلام آباد
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی سب کمیٹی کا دوسرا اجلاس ہاؤسنگ اتھارٹی میں منعقد ہوا، جس کی صدارت رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کی۔ اجلاس میں ایم این اے ملک ابرار احمد، ایم این اے محبوب شاہ، ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی، سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس، تمام متعلقہ ڈائریکٹرز اور متاثرین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی دارالحکومت کے اہم رہائشی سیکٹرز G-14/2، G-14/3، G-14/1، اور G-15/3 کے متاثرین کے دیرینہ مسائل کے حل کے لیے ٹھوس فیصلے کیے گئے۔

G-14/2 اور G-14/3:
کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق، ان سیکٹرز کے متاثرین کو ترجیحی بنیادوں پر ادائیگیاں اور قانونی حقوق فراہم کیے جائیں گے۔ اس عمل کے مکمل ہونے کے بعد G-14/1 کا باقاعدہ سروے شروع کیا جائے گا۔

G-15/3:
اس سیکٹر میں موجود 40 متاثرین سے قبضہ واپس لینے کے بعد نہ صرف انہیں ادائیگیاں اور الاٹمنٹ لیٹرز دیے جائیں گے بلکہ مزید 250 رکے ہوئے معاملات کو بھی حل کیا جائے گا۔

G-15/3 – BUP:
متاثرین کو BUP کی ادائیگی اور الاٹمنٹ لیٹرز جاری کیے جائیں گے۔ اس کے بعد متاثرین جگہ خالی کریں گے اور قبضہ واپس دے دیں گے۔

G-14/1 – سروے شروع:
سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے اجلاس میں واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ G-14/1 کا سروے کل سے شروع کیا جائے گا، اور جس کا پلاٹ بنتا ہے، اسے ترجیحی بنیاد پر الاٹمنٹ دی جائے گی۔ ویری فیکیشن کے عمل کو شفاف اور تیز بنانے کی بھی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں شریک ارکان نے متاثرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ شفافیت، انصاف اور بروقت عملدرآمد ہی عوامی اعتماد کی بحالی کا ذریعہ ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.