اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2823 گاڑیاں و موٹر سائیکلیں قانونی کارروائی کی زد میں

942 گاڑیاں اور 1881 موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند، غیرنمونہ نمبر پلیٹس، بغیر ہیلمٹ اور غیر قانونی پارکنگ پر بھی ایکشن

0

اسلام آباد: (سید محمد یاسین ہاشمی) اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2823 گاڑیوں، موٹر سائیکل سواروں، مال بردار اور عوامی نقل و حمل کی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی۔ انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایت پر جاری اس مہم کا مقصد وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو محفوظ اور روان سفر کی سہولت فراہم کرنا اور حادثات کی روک تھام ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران غیرنمونہ نمبر پلیٹس، بغیر ہیلمٹ ڈرائیونگ، غیر قانونی پارکنگ، غلط سمت میں گاڑی چلانے، ٹریفک سگنل توڑنے، بغیر لائسنس ڈرائیونگ، لین قوانین کی خلاف ورزی اور فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے پر سینکڑوں ڈرائیوروں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سنگین خلاف ورزیوں پر 942 گاڑیاں اور 1881 موٹر سائیکلیں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں۔

چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین کی مکمل پاسداری کریں تاکہ شہر میں مربوط ٹریفک نظام برقرار رہے اور قانون کی بالادستی کو مساوی بنیادوں پر یقینی بنایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.