اسلام آباد ہائی کورٹ نے منشیات کیس کی ملزمہ پلوشہ کی ضمانت منظور کر لی

2400 گرام چرس کے الزام میں گرفتار یونیورسٹی طالبہ پلوشہ کو عدالت نے قانونی دلائل کی بنیاد پر ضمانت دے دی۔

0

اسلام اباد ہائی کورٹ نے منشیات ترسیل کی ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق اینٹی نارکا ٹیکس فورس نے کرال چوک اسلام اباد میں کرولا گاڑی پر ریڈ کر کے شکیل احمد مزمل علی شعب پلوشہ اور غزالہ کے قبضہ میں سے 22 کلو 800 گرام چرس برامد کی جس میں پلوشہ پر الزام تھا کہ اس نے 2400 گرام چرس اپنے جسم کے ساتھ باندھی ہوئی تھی لیڈی کانسٹیبل نے اس کی تلاشی لیے کر اُس کے بدن کے ساتھ لپٹی ہوئی 2400 گرام چرس برامد کی پلوشہ نے معروف قانون دان قاضی حفیظ الرحمان ایڈوکیٹ کے ذریعے اسلام اباد ہائی کورٹ میں ضمانت بعد از گرفتاری دائر کی جو کہ جسٹس اعظم خان صاحب کی عدالت میں زیر سماعت تھی قاضی حفیظ الرحمان ایڈوکیٹ نے عدالت عالیہ کو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمہ 2400 گرام چرس کا الزام ہے درحقیقت ملزمہ مردان یونیورسٹی کی طالبہ ہے اور یہ منشیات کے کاروبار میں ملوث نہ ہے۔ عدالت عالیہ نے قاضی حفیظ الرحمان ایڈوکیٹ کے قانونی دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے ملزمہ کی ضمانت منظور کر لی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.