فلور ملز کے من مانے اضافے پر تشویش، فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس

مہنگا آٹا"عوام پر بوجھ ناقابلِ برداشت، حکومت فوری ایکشن لے" , ڈیلرز کی اپیل

0

راولپنڈی: فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس صدر محمد ظہور بھٹی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے عہدیداروں اور ڈیلرز نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں فلور ملز کی جانب سے 15 کلو آٹے کے تھیلے پر 400 روپے اور 80 کلو فائن کے تھیلے پر 1600 روپے اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔

شرکا کا کہنا تھا کہ فلور ملز کے اس اقدام سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ مزید بڑھ گیا ہے۔ اجلاس کے دوران ایسوسی ایشن نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسان طارق سے ملاقات کر کے آٹے کی بڑھتی قیمتوں اور صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایسوسی ایشن نے حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا کہ آٹے اور فائن میدہ کی بڑھتی قیمتوں پر فوری قابو پایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.