محمد ظہور بھٹی پنجاب فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
محمد ظہور بھٹی نےکہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے
لاہور: محمد ظہور بھٹی کو پنجاب فلور ڈیلرز ایسوسی ایشن کا صدر منتخب کر لیا گیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے تمام فلور ڈیلرز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
محمد ظہور بھٹی نے خصوصی طور پر لاہور ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر حفیظ صاحب، فاروق بٹ، احمد بٹ اور رانا افضل کا بھی شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اولین ترجیح ڈیلرز کی زندگیوں میں بہتری لانے، ان کے مسائل کے حل اور ایسے فیصلے کرنے کی ہوگی جن سے عام عوام کو بھی فائدہ پہنچے۔ ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے موجودہ دور میں فلور ملز مالکان اور ڈیلرز سخت پریشانی کا شکار ہیں، اس لیے حکومت کے ساتھ رابطوں کے ذریعے بہتری لانا ان کا بنیادی مقصد ہوگا۔