مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ بیسویں صدی کے مجدد اور عظیم اسلامی مفکر تھے: فرحت شمشاد

یومِ وفات پر بیان—بانی جماعت اسلامی نے اسلام کو مکمل نظامِ حیات کے طور پر متعارف کرایا، تحریک ختمِ نبوت میں بے مثال خدمات انجام دیں۔

0

راولپندی: مولانا ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ کے یوم وفات کے موقع پر ناظمہ ضلع راولپنڈی فرحت شمشاد نے کہا کہ امامُ العصر مولانا سید الابوالاعلی مودودی ؒ ، بیسوی صدی کے سب سے بڑے اسلامی مفکر تھے۔ عرب و عجم کے علماء آپ کو اس صدی کا مجدد تسلیم کرتے ہیں ۔سید مودودی(ر ح) ؒ بانی جماعت اسلامی کا سب سے بڑا کارنامہ احیائے دین تھا ۔ آپ نےاسلام کو ایک مکمل اور باضابطہ نظام حیات کے طور پر متعارف کروایا ، اقامت دین کی تحریک کا آغاز کیا اور جماعت اسلامی کی بنیاد رکھ کر اس کا عملی ثبوت دیا ۔تحریک ختم نبوت کے لیے آپ اور آپ کی جماعت کی کاوشیں بے مثل ہیں۔ آپ کے افکار پوری مسلم امت کے لیے ایک روشن شاہراہ کی حیثیت رکھتے ہیں اور حقیقی طور پرامت کی فلاح کا راستہ ہیں۔حلقہء خواتین جماعت اسلامی آپ کے صدقاتِ جاریہ میں سے ایک ہے ۔اللہ تعالیٰ ان سلسلوں میں برکت عطا فرمائے آمین #

Leave A Reply

Your email address will not be published.