اسلام آباد: شہریوں کے لیے ای لرنر ڈرائیونگ پرمٹ کا حصول آسان
اب شہری گھر بیٹھے چند آسان مراحل طے کر کے اپنا ای لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں
(اسلام آباد (سید محمد یاسین ہاشمی
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر “لرنر ڈرائیونگ پرمٹ” کے حصول کا طریقہ کار نہایت آسان بنا دیا ہے۔ اب شہری گھر بیٹھے چند آسان مراحل طے کر کے اپنا ای لرنر پرمٹ حاصل کر سکتے ہیں۔
ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس سہولت کا مقصد عوام کو جدید سہولیات فراہم کرنا اور لائسنس کے حصول کے عمل میں شفافیت و تیزی لانا ہے۔ شہریوں کو کسی قسم کی لمبی قطاروں یا دفاتر کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہی، بلکہ آن لائن نظام کے تحت صرف چند منٹ میں اپلائی کیا جا سکتا ہے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا لرنر پرمٹ اور ڈرائیونگ لائسنس بنوانے میں ہرگز تاخیر نہ کریں۔ بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ صرف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ حادثات اور جانی نقصان کا بھی باعث بن سکتی ہے۔
عوامی حلقوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ جدید دور میں اس طرح کی سہولیات شہریوں کے لیے وقت اور محنت کی بچت کا باعث بنتی ہیں