بیوٹی پارلر سے موبائل چوری کرنے والی خاتون گرفتار

وارث خان پولیس کی کارروائی، 70 ہزار روپے مالیت کی رقم برآمد

0

راولپنڈی:وارث خان پولیس کی کاروائی، بیوٹی پارلر سے موبائل فونز چوری کرنے والی خاتون گرفتار، زیر حراست خاتون سے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 70 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق وارث خان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر سے موبائل فونز چوری کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا، زیر حراست خاتون سے موبائل فونز کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 70 ہزار روپے برآمد ہوئی، واقعہ کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا تھا،وارث خان پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں سمیت تمام ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کر کے گرفتار کر لیا،ایس پی راول محمد حسیب راجہ کا کہنا تھا کہ زیر حراست خاتون کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.