محرم الحرام کی سکیورٹی: رضا کاروں کی تربیت کا آغاز
مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے پولیس لائنز میں تربیتی سیشن — اسکاؤٹس کو تلاشی، طبی امداد اور ایمرجنسی ردعمل کی تربیت دی گئی
راولپنڈی:محرم الحرام کے دوران سکیورٹی ڈیوٹی کے حوالے سے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں سکاوٹس (رضا کاروں) کے لیے تربیتی ٹریننگ کا انعقاد، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز،ریزرو انسپکٹر،بم ڈسپوزل سکواڈ،سپیشل برانچ،ایلیٹ اور سیکورٹی برانچ کے عملہ نے سکاوٹس کو ٹریننگ دی، تربیتی پروگرام میں مجالس/جلوس میں شامل ہونے والے اشخاص کی تلاشی کا طریقہ کار سکھایا گیا، سکاوٹس کو ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ابتدائی طبی امداد دینے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا، محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔