ناران سوہنی آبشار میں گلیشئر گرنے سے المناک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق
فوٹو سیشن کے دوران گلیشئر گرنے کا واقعہ، باپ، بیٹا اور کزن کی زندگی کا اختتام؛ لاہور کے رہائشی سیاح موت کی وادی میں اتر گئے
ابیٹ آباد: ہزارہ ڈویژن کے سیاحتی مقام ناران سوہنی آبشار میں گلیشئر گرنے سے 3 سیاح جاں بحق ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سیر و تفریح کیلئے آنے والے سیاح گلیشئر والی سوہنی آبشار کے قریب فوٹو سیشن کروارہے تھے کہ اچانک گلیشئر نیچے دب گیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے تھا جن میں باپ بیٹا اور ایک کزن شامل ہیں، مقامی افراد اور پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق افراد کا تعلق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ سے ہے۔