نومنتخب سینیٹر طلحہ محمود کو مبارکباد، ملک محمد نوید کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اسلام آباد میں سیاسی و سماجی شخصیات کی جانب سے نومنتخب سینیٹر طلحہ محمود کو گلوں کا گلدستہ پیش، نیک خواہشات کا اظہار

0

اسلام آباد: اسلام آباد کے سیاسی و سماجی حلقوں میں نومنتخب سینیٹر طلحہ محمود کو خوش آمدید کہنے اور مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز سابق نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس  ملک محمد نوید کی قیادت میں ایک وفد نے سینیٹر طلحہ محمود سے ملاقات کی اور انہیں کامیاب انتخاب پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

اس موقع پر ملک محمد نوید نے طلحہ محمود کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ پارلیمنٹ میں عوامی مسائل کے حل اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کریں گے۔

ملاقات میں ملک سردار طاہر، سینیٹر فیصل جاوید، قمر عباس اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔ شرکاء نے طلحہ محمود کی سیاسی بصیرت اور خدمت کے جذبے کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

سینیٹر طلحہ محمود نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایوان بالا میں عوامی اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے اور اپنی تمام تر صلاحیتیں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے وقف کریں گے۔

Ask ChatGPT
Leave A Reply

Your email address will not be published.