معاشرے کی بہتری اور انصاف کی فراہمی میں صحافیوں کاکردار انتہائی اہم ہے،ڈاکٹر ملک ابرار حسین
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر کی ینگ جرنلسٹس ایسوسی کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد
اسلام آباد :آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر ملک ابرار حسین نے ینگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کی بہتری اور انصاف کی فراہمی میں صحافیوں کاکردار انتہائی اہم ہے،صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو مظلوم کی آواز اور ظالم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی حیثیت رکھتا ہے۔ گزشتہ روز یہاں سے جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر ملک ابرارحسین نے نومنتخب چیئرمین ملک زبیر اعوان (روز نیوز)،صدر محمد یوسف خان (اے پی پی)،جنرل سیکرٹری عثمان مغل (پبلک نیوز)فنانس سیکرٹری سونیا ستی (پی ٹی وی نیوز)،سیکرٹری اطلاعات و نشریات: سنابل جہانگیر (اب تک نیوز)،عدنان عارف (ڈیلی ٹائمز)انوار عباسی (اے بی این نیوز) ملک طاہر اعوان (اے پی پی)،امجد عباسی (92 نیوز)چوہدری سجاد (ایک نیوز ٹی وی)حباء عباسی (کوہ نور نیوز)،ضمیر اسدی (انٹرنیوز پاکستان – چین کا اشاعتی ادارہ)،عدیل اشرف (اے بی این نیوز)،انیلا بشیر (اے ایف بی نیوز)فیصل خان (روزنامہ اوصاف)راجہ عاصم (آن لائن نیوز ایجنسی)احسن بٹ (دنیا نیوز)عمر خطاب (نیوز ون)عثمان پراچہ (وی نیوز)عمران عمار (دی پبلک پرویو)ملک شاہ زیب (پبلک نیوز ٹی وی)محمد سلیم (وائس آف جرمنی)آصف جنجوعہ (روزنامہ میٹروواچ) کو نئی کابینہ میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خوہشات کا اظہار کیا۔