چکری روڈ پر بلیو ورلڈ سٹی میں سی سی ڈی کا بڑا آپریشن، سیکیورٹی گارڈز کے اسلحہ کی جانچ پڑتال

امن و امان کی صورتحال یقینی بنانے کے لیے مسلح کمانڈوز اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری کا بھرپور ایکشن

0

اسلام آباد : سید محمد یاسین ہاشمی
گزشتہ رات اسلام آباد کے نواحی علاقے چکری روڈ پر واقع بلیو ورلڈ سٹی میں کاؤنٹر کرائم ڈویژن (CCD) نے ایک بھرپور اور منظم آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران سی سی ڈی کے مسلح کمانڈوز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے لیا اور داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق، سی سی ڈی اہلکاروں نے بلیو ورلڈ سٹی میں تعینات سیکیورٹی گارڈز کو طلب کرکے ان کے زیرِ استعمال اسلحہ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی۔ اس موقع پر کسی بھی ممکنہ مزاحمت یا ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی، جس نے آپریشن کو محفوظ اور پرامن طریقے سے مکمل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

حکام کے مطابق یہ کارروائی خفیہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کی گئی، جس کا مقصد علاقے میں امن و امان برقرار رکھنا اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی بروقت روک تھام کو یقینی بنانا تھا۔

مزید تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ڈی کی جانب سے بلیو ورلڈ سٹی میں سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.