بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع

اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا

0

اسلام آباد:برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہیں، ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مزار پر حاضری دے رہے ہیں،افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈاراورگورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی تھے،جبکہ راجہ سرفراز اکرم ،وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی،وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری، ملک ابرار،دانیال چوہدری،میاں محمد سومرو،راحت قدوسی، حذیفہ رحمان،زمرد خان، رانا محمدنذیر،راجہ شہباز ، راجہ شہزاد،چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ڈپٹی کمشنر اسلام آبادعرفان میمن، ڈاکٹر ریاض جنجوعہ، امتیاز جنجوعہ،نعیم اعظم خان، محمد وسیم،برگیڈیئر راجہ محمد آصف،قاری عبیدالرحمان، گوہر زاہد ملک اور عمر زاہد ملک سمیت ممتاز سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی،

افتتاحی تقریب کے موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، ہیں،عرس کے پہلے دن زائرین میں تقسیم ہونے والے لنگر کی کوالٹی چیک کرنے کے لیے فوڈ اتھارٹی سرگرم ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا بری امام کا دورہ،ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی جانب سے لنگر کی کوالٹی کا جائزہ لیا گیافوڈ اتھارٹی ٹیم نے لنگر کی تیاری میں استعمال ہونے والے اجزاء کی بھی انسپکشن کی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا کچن ایریا میں حفظان صحت کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت ،فوڈ اتھارٹی ٹیم کی جانب سے فریزر میں رکھی گئی آئٹمز کا بھی جائزہ لیا،دیگوں اور مصالحہ جات سمیت لنگر میں استعمال ہونے والے گوشت کی بھی انسپکشن لنگر کی تیاری کے دوران صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی۔افتتاحی تین روزہ عرس کے دوران محافل نعت اور محفل قوالی منعقد ہونگی جن میں ملک کے ممتاز نعت خواں اور قوال حضرات شرکت کرینگے، عرس کے آخری دن اختتامی تقریب اور دعا ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.