ہمایون خاں کی ہلالِ احمر کے نومنتخب چیئرمین فرزند علی وزیر سے ملاقات

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری نے چیئرمین کو مبارکباد دی، فلاحی خدمات میں مزید کردار کی امید ظاہر کی

0

پشاور/اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری ہمایوں خان نے ہلالِ احمر خیبرپختونخوا کے نو منتخب چیئرمین فرزند علی وزیر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے چیئرمین کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہمایون خان نے کہا کہ فرزند علی وزیر کی قیادت میں ہلالِ احمر خیبرپختونخوا اپنے فلاحی مشن کو مزید جذبے اور عزم کے ساتھ آگے بڑھائے گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ ادارہ صوبے کے عوام کی خدمت اور ضرورت مندوں کی مدد میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں اور ادارے کی جاری ریلیف کاوشوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اختتام پر چیئرمین ہلالِ احمر نے مرکزی جنرل سیکریٹری کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کی آمد کو ادارے کے لیے حوصلہ افزا قرار دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.