رومن کیتھولک ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی انتخابی اجازت پر احتجاج

محکمہ کوآپریٹو پنجاب کی ملی بھگت سے سابق صدر شاہد یوسف گل کو تیسری بار الیکشن لڑنے کی اجازت، کرپشن، پانی و بجلی کی کمی اور تجاوزات پر ممبران سراپا احتجاج۔

0

راولپنڈی (رپورٹ سید محمد یاسین ہاشمی )محکمہ کوآپرٹیو پنجاب کی ملی بھگت سے رومن کیتھولک کوآپرٹیو ہاوسنگ سوسائٹی کے سابقہ صدر شاہد یوسف گل کو تیسری بار الیکش میں حصہ لینے کے غیر قانونی اجازت دینے پر سوسائٹی ممبران سراپا احتجاج بن گئے ،
گزشتہ دو مرتبہ 6 سال سوسائٹی پر قابض رہنے والے صدر نے سوسائٹی میں نہ پانی گیس بجلی کے میٹر لگوائے اور نہ ہی کوئی ترقیاتی کام کروائے ،مکین گزشتہ کئی برس سے پانی سے محروم ہیں, شاہد یوسف نے اپنی کرپشن چھپانے کے لئے سوسائٹی ریکارڈ بھی جلا دیا ،سوسائٹی میں جگہ جگہ گندگی کی ڈھیر مافیا کے ساتھ مل کر گرین بیلٹ پر تجاوزات کر دی گئیں
نہ کانونٹ سکول کی جگہ دی بلکہ اپنے فیملی ممبران کے نام غیر قانونی پلاٹس الاٹ کر دیے
اپنے دور اقتدار کے آخری مہینہ 8 دسمبر 2023 کو محکمہ کوآپرٹیو کو من گھٹرت اور جھوٹی درخواست دے کر 31 رول کے تحت رجسٹرار سے تیسری بار الیکشن لڑنے کی اجازت لے لی جس میں نہ ہی قانونی تقاضے پورے کیے گیے بلکہ سوسائٹی کی من گھٹرت کہانی سنا کر تیسری مرتبہ الیکشن کی اجازت حاصل کی
جس پر ممبران سوسائٹی نے سیکرٹری کوآپرٹیو پنجاب کو اپیل دائر کر دی اور اس واقع پر انکوائری کروانے کی

Leave A Reply

Your email address will not be published.